شہباز شریف سے ملاقات: سابق ایم پی اے چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

شہباز شریف سے ملاقات: سابق ایم پی اے چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

سردار چنوں خان لغاری نے قائد محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔