احمد پور شرقیہ: تیز رفتار بس الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

احمد پور شرقیہ: تیز رفتار بس الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

مسافر بس کو افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں پر بس مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔