لاہور: (دنیا نیوز) سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا۔
مسلم لیگ (ن) کو 20 نومبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز اور فہرست کو حتمی شکل دے گا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت سے درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، درخواستوں کی وصولی میں 20 نومبر تک ایک بار توسیع کی گئی تھی۔