اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بدھ کو فیض آباد دھرنے کے کیس میں طلب کیا گیا، کمیشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔