لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سکواڈ کی گاڑی کے ساتھ استنبول چوک پر وکیل کی گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔
ٹکر کے بعد وکلا سپیشل سنٹرل عدالت پہنچے اور چودھری پرویز الٰہی کو واقعہ سے متعلق بتایا، چودھری پرویز الٰہی نے وکیل کو 60 ہزار روپے دے دئیے، وکیل نے رقم لینے سے انکار کیا لیکن چودھری پرویز الٰہی نے اصرار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی بھرتیوں کاکیس: پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
چودھری پرویز الٰہی نے معذرت کی، وکلا کو بسکٹ کھلائے اور کہا کہ دعا کریں میں مقدمات سے بری ہو جاؤں۔