شجاع آباد: دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

شجاع آباد: دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جہاں بنگالہ موڑ کے قریب کیری ڈبہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کوسول ہسپتال منتقل کر دیا ۔