راولپنڈی: (دنیا نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لئے کیس مقرر تھا۔
حکم نامہ میں کہا گیا آرٹیکل 10 اے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے، وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے دلائل نہیں ہو سکے۔