پکڑ دھکڑ بند کر کے ہمارے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے: پرویز الٰہی

پکڑ دھکڑ بند کر کے ہمارے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے: پرویز الٰہی

ملاقات کے دوران قانونی امور اور الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور ہمارے امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے قانونی حکمت عملی تیار کر لی۔