سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلزپارٹی میں شامل

Published On 17 December,2023 06:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد حامد سعید کاظمی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔