کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔
الیکشن ٹربیونل میں اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں۔