شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والا حوالدار محمد ظاہر اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Published On 09 January,2024 06:45 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 41 سالہ حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مردان میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، شہید کے لواحقین، اہل علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔