راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی، ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
— Bahrain News Agency (@bna_en) January 8, 2024
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔