اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں اور غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری 2024 کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے 47 افراد پر نظر رکھی جائے گی۔