لاہور: (دنیا نیوز)ایکس سمیت دیگر سوشل ایپس کی بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وی پی این اور ایکس سمیت دیگر سوشل سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل سائٹس کو بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سوشل سائٹس کی بحالی کا حکم دے۔