ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین پریشان

Published On 02 December,2024 10:52 am

اسلام آباد: (حریم جدون) ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی سے طلباء اور فری لانسرز کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے، واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجوہات بنانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ نے رفتار پکڑ لی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بھی بہتر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔