عوام کی آواز بن کر باہر نکلی ہوں، تیر پر ٹھپہ لگائیں بلاول کو وزیر اعظم بنائیں: آصفہ بھٹو

عوام کی آواز بن کر باہر نکلی ہوں، تیر پر ٹھپہ لگائیں بلاول کو وزیر اعظم بنائیں: آصفہ بھٹو

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ آج بے نظیر بھٹو کی بیٹی آپ کے درمیان موجود ہے، میں آج عوام کی آواز بن کے باہر نکلی ہوں، پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ غربت کا خاتمہ کریں گے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے، ہم عوام کے لیے مفت بجلی کی سہولیات دیں گے، تعلیم، صحت اور روزگار دینے کا وعدہ پورا کریں گے، عوام تیر پر ٹھپہ لگائیں اور بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں۔