پاکپتن (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن میاں عطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
سیاسی رہنما حیات مانیکا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، میں نے حلقے کے عوام کی رائے سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، پاکپتن کی صوبائی نشست جیت کر کپتان کو گفٹ کروں گا۔
پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راؤ عمر ہاشم،راؤ نسیم ہاشم، مہر معین الدین چشتی، ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی سمیت کارکنان اور ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔
واضح رہے میاں حیات مانیکا پی پی 193میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ 2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے۔