نوجوانوں کو پٹرول اور ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں: مریم نواز

Published On 28 January,2024 05:07 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو پٹرول اور ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آج دوسری بار سیالکوٹ آئے ہیں، مسلم لیگ ن اہلیان سیالکوٹ کی ممنون ہے، سیالکوٹ کے وفاداروں کی مثال نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل پٹرول بم نہیں، آئی ٹی سٹارٹ اپس ہیں، بچوں کو ورغلا کر ریاست پر حملہ کرایا گیا، نوجوان بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا مقدر باعزت روزگار، اچھے کالجز اور سکولز ہیں، 8 فروری کو مسلم لیگ کا کوئی ووٹر گھر پر نہ بیٹھے، شیر پر مہر لگائیں، جتنی مہریں لگیں گی اتنی تیزی سے ملک ترقی کرے گا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔
 

Advertisement