کہوٹہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے۔
— Syed Aizaz Shah (@azazshahppp) January 30, 2024
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد والوں کو تو کچھ نہیں پتا، انہیں کہوٹہ کا راستہ ڈھونڈنا پڑے گا، کہوٹہ کے عوام کو گیس دیں گے، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، آپ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔