برسلز: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سرکاری دورے پر بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز میں تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شریک ہوں گے۔
نگران وزیر خارجہ کو یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور نے مدعو کیا ہے، دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔