راولپنڈی: (دنیا نیوز) مچھ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کئے گئے آپریشن میں 9 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، بدھ کو سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے، دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔