جہانگیر ترین کا لودھراں کے 100 معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کا عطیہ

جہانگیر ترین کا لودھراں کے 100 معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کا عطیہ

معذور افراد نے جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا، جہانگیر ترین نے لودھراں میں 4 ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مجھے آج ان سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مستحق لوگوں کا خیال کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں، میں جو بھی کام کر رہا ہوں اللہ کے حکم اور اللہ کی مدد سے کر رہا ہوں۔