اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، محفوظ فیصلہ ڈی جی لاء صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔
واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فارم 33 امیدواروں کے ناموں کے مندرجات پر مشتمل فارم ہوتا ہے اور سلمان اکرم راجہ کے فارم 33 پر ان کی پی ٹی آئی سے وابستگی درج نہیں ہے۔