الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Published On 14 February,2024 10:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

آزاد امیدوار الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 128 سے عون چودھری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔

Advertisement