لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو جاتی امرا میں ہوگا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔
اجلاس میں پنجاب سے منتخب ہونے والے لیگی ارکین اسمبلی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ حکومت سازی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی۔
تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لازمی شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔