کوئٹہ: (دنیانیوز) پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں آنے والا بارشوں کا نیا سلسلہ 9 مارچ کو داخل ہوگا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق نئے سلسلے سے بلوچستان میں 10 سے 12 مارچ تک بارشیں متوقع ہیں ، 3 روز کے دوران جنوبی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ کیچ ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ ،قلات اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے ، چاغی، کیچ، کوئٹہ ، گوادر، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے چند اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، بارشوں اور برف باری کے دوران عوام سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سمیت چنیوٹ اور مالاکنڈ میں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش اور ضلع استور میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب، میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے ۔