اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا، فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔
واضح رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روزعہدے کا چارج سنبھالا، حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا تھا۔