خیبرپختونخوا: قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا: قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائیں گے، 28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے، 30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔