عدالتی امور میں مداخلت: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

Published On 26 March,2024 09:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالتی امور میں مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔

خط میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا، عدالتی امور میں مداخلت پر جوڈیشل کنونشن طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا، خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کنونشن سے عدلیہ کی آزادی بارے مزید معاونت ملے گی۔

خط کے متن میں لکھا گیا چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مداخلت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے بھی لکھا مگر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔