بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 27 March,2024 09:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔