کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح رواں سال اب تک بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں پولیوکا کیس رپورٹ ہونے کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مقامی انتظامیہ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کرنے جارہی ہے، خصوصی انسداد مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی، صوبت کے 14اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کامزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جارہی ہے ان علاقوں میں لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،دکی،اوستہ محمد مستونگ، سبی، نصیرآباد، قلات، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل،لسبیلہ اور زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے شامل ہیں۔