ہوشاب تھانے پر حملہ ، غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکار برطرف

Published On 22 June,2024 10:05 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) لیویز تھانہ ہوشاب پر مسلح افراد کے حملے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے حملے کے دوران غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار برطرف کر دیئے۔

اسماعیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔