بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Published On 21 June,2024 05:45 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، کابینہ نے بلوچستان کے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لئے 862 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔

بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 564 ارب روپے ہے، ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 321 ارب روپے ہے، بجٹ میں 25 ارب روپے کی بچت دکھائی گئی ہے۔