لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی جیلوں کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا، نئے مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 19 ارب 71 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے نئی مالی سال کے بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری سکیموں میں نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو مکمل کروانے کا پلان بھی شامل ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ ہماری زیادہ توجہ جاری سکیموں پر ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ گز شتہ مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 17 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔