نوجوان کوئی پالیسی مختص نہ کرنے پر دہشتگردی کی طرف بڑھ رہے ہیں: جمال رئیسانی

Published On 23 June,2024 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی جمال رئیسائی نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی مختص نہیں کی۔

رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کیلئے نوجوانوں نے کئی قربانیاں دی ہیں، نوجوان طبقہ مایوس ہوکر دہشت گردی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی پلان یا پالیسی نہیں ہے، مجھے 64 فیصد آبادی کی نمائندگی کرنی ہے، صوبوں سے مل کر بنیادی تعلیم پر کام کرنا چاہئے تھا، اس بجٹ میں کھیل جیسے بنیادی شعبے کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ میرا تعلق ایسے صوبے سے ہے جہاں لوگ آج بھی بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔