بلوچستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

بلوچستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض کوفاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرادیاگیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کے خون کا ٹیسٹ پازٹیو آیاہے، 32 سالہ مریض کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے، متاثرہ شخص کے علاج ومعالجہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں رواں سال کانگو کے 13کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد میں سے کانگو وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔