اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزراء نے ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔