بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد

Published On 29 March,2024 04:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بی آر ٹی سکینڈل سے متعلق احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت نے بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔

ٹھیکیداروں کے 2 رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، احتساب عدالت نے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کر دی۔

نیب وکیل کے مطابق نیب بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، ڈی جی نیب نے دو ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فصیلہ کیا، ڈی جی نیب نے دو رہائشی پلاٹس بھی سیل کرنے کے احکامات دیئے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کرے، عدالت نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

Advertisement