وزیراعظم شہبازشریف کوسعودی عرب کی جانب سے عمرے کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف کوسعودی عرب کی جانب سے عمرے  کی دعوت

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے ، پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں اس ضمن میں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں  بھی تعاون جاری ہے ، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ۔