اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفیٰ اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ نے پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی اورقومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دے دی۔