اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رانا مشہود احمد خان کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کر دیا۔
رانا مشہود احمد خان ماضی میں پنجاب حکومت میں اعلیٰ عہدوں بشمول ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیرِ برائے امورِ نوجوانان، وزیرِ صحت، تعلیم، سیاحت اور سپورٹس کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام سٹیک ہولڈر کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی ترقی کیلئے نئے تعنیات شدہ چیئرمین سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی۔