بانی پی ٹی آئی نے چرائے مینڈیٹ کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا: تحریک انصاف

Published On 04 April,2024 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز)رہنما تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ چرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمرایوب کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں اپنے قائد سے ملاقات ہوئی، آج میں یہاں آٹھویں بار آرہا ہوں، جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہت کم وقت کیلئے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ججز کے خطوط والے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ فل بنچ بناکر سماعت کرے،اسلام آباد کے ججز پر دباؤ ڈالا گیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،  بشریٰ بی بی کا چیک اپ ہونے جارہا ہے۔
اسد قیصر
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان میں جلسوں کا ایک شیڈول دے رہے ہیں، ہمارا پہلا جلسہ پشین میں ہوگا، جب تک آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا،کیا ملک اس طرح ترقی کرتے ہیں؟ 12اپریل کو ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں،عید کے بعد بھرپور طریقے سے تحریک چلانے جارہے ہیں،تحریک کا مقصد آئین وقانون کی بالادستی ہے۔

شبلی فراز
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ چرایا گیا، ہم نے مینڈیٹ کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرنی ہے، شبلی فراز ہم نے عدالتوں اور متعلقہ پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنی ہے، ہمیں فارم 45اورفارم45والے لوگوں میں فرق کرکے صورتحال کو سنبھالنا ہوگا۔