اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لئے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
آصف علی زرداری کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کے ٹرک کو پیش آنے والے حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔