وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Published On 15 April,2024 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر دی گئی۔

روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق فی روٹی کی قیمت 16 روپے کی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔