لاہور:(دنیا نیوز ) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ، ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہرمحمود اشرفی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اورخود مختارفلسطینی ریاست کےقیام کےحامی ہیں، پاکستان فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کی پرزورمذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،عازمین حج کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی پرائیویٹ حج کےحوالےسےبکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔