بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بننے پر مبارک باد دی، سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے، جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بطور گورنر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔