کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہوگی۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلا حیت رکھتے ہیں، صوبے اور وفاق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گا۔
جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں اس وقت امن و امان کے حوالے سے مختلف چیلنجز درپیش ہیں، صوبے میں بنیادی مسائل تعلیم اور امن و امان کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کر یں گے صوبے کی جامعات کو اپ گریڈ کیا جائے، صوبے کے بچے صوبے میں ہی تعلیم حاصل کریں تو یہ کامیابی ہو گی۔