روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کا افتتاح: سعودیہ کا اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کیلئے کراچی پہنچ گیا

Published On 11 May,2024 10:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعودی حکومت کا 9 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچ گیا، ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے وفد کا استقبال کیا۔

سعودی سفیر اور سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کل اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوگا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 12مئی کو سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 3709 کے ذریعے عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ منورہ کے لئے رخصت کیا جائے گا۔