خواجہ آصف سے عراقی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو وسعت دینے کا عزم

خواجہ آصف سے عراقی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو وسعت دینے کا عزم

ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تجربات کو شیئر کرنے اور اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔

عراقی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم عراق کے ساتھ باہمی مفادات بالخصوص دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔