لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔
آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی، دنیا نیوز نے پرویز الہٰی سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ حاصل کر لی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔